چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کی زیر صدارت جشن عید میلادالنبیؐ کی تیاریوں کا جائزہ؛ علماء کرام سے مشاورتی اجلاس

تشکر نیوز:  چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کی زیر صدارت جشن عید میلادالنبیؐ کے موقع پر انتظامات کی تیاریوں کے حوالے سے ایک مشاورتی اجلاس نیو کراچی ٹاؤن آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں جشن عید میلادالنبیؐ کے حوالے سے کیے جانے والے انتظامات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی فریال تالپور سے ملاقات؛ ترقیاتی منصوبوں اور بلدیاتی کارکردگی پر بات چیت

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے، محمد یوسف نے کہا کہ عید میلادالنبیؐ مسلمانوں کے لئے انتہائی اہم دن ہے کیونکہ 12 ربیع الاول کو آقائے دو جہاں، سرور کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس دن کو مذہبی جذبے اور عقیدت کے ساتھ منایا جاتا ہے۔

اجلاس میں میونسپل کمشنر ایاز حمید اللہ بلوچ اور وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر نے معزز علماء کرام، منتظمین محفل نعتؐ اور جلوس کمیٹی کے اراکین، یونین کمیٹی کے چیئرمینز و وائس چیئرمینز، بلدیاتی افسران، واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کارپوریشن کے افسران، کے الیکٹرک کے افسران، محکمہ پولیس، فائر بریگیڈ کے افسران، اور صحافیوں کو خوش آمدید کہا۔

اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ چیئرمین محمد یوسف نے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن کی انتظامیہ، علماء کرام اور منتظمین کی مشاورت سے عاشقانِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ماہ ربیع الاول میں تمام ممکنہ بلدیاتی سہولیات فراہم کرے گی۔

محمد یوسف نے مزید کہا کہ منتخب بلدیاتی نمائندے محدود وسائل کے باوجود کوشش کر رہے ہیں کہ 12 ربیع الاول کے موقع پر عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں، تاکہ وہ اپنے جلوس اور مجالس بلا کسی پریشانی کے منا سکیں۔

انہوں نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ نیو کراچی 7000 روڈ پر ورلڈ بینک کی جانب سے ڈالی جانے والی سیوریج لائن کی وجہ سے سڑک کی حالت 70 فیصد خراب ہو چکی ہے۔ اس سڑک کی مرمت کراچی میٹروپولٹن کی ذمہ داری ہے، لیکن وہ اس پر کوئی توجہ نہیں دے رہے۔

چیئرمین نے کہا کہ ٹاؤن انتظامیہ نے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور انشاء اللہ 12 ربیع الاول پر تمام خدمات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے علماء کرام سے درخواست کی کہ وہ اپنے پروگرام کی تفصیلات فراہم کریں تاکہ بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

 

 

واضح رہے کہ نیو کراچی ٹاؤن میں جشن عید میلادالنبیؐ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے اور مختلف علاقوں میں ذکر رسولؐ، حمد و نعتؐ کی محفلیں منعقد کی جاتی ہیں، جن میں عاشقانِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بڑی تعداد شریک ہوتی ہے۔

62 / 100

One thought on “چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کی زیر صدارت جشن عید میلادالنبیؐ کی تیاریوں کا جائزہ؛ علماء کرام سے مشاورتی اجلاس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!