تشکر نیوز: محکمہ آبپاشی سندھ نے منچھر جھیل کا پانی دریاء سندھ میں چھوڑنا شروع کر دیا ہے۔ وزیر آبپاشی جام خان شورو کے مطابق، دریاء سندھ میں پانی کی سطح میں کمی کے بعد منچھر جھیل کا پانی دریاء سندھ میں منتقل کیا جا رہا ہے۔
کورنگی پولیس کی کارروائی: ملیر پل پر تین رکنی ڈکیت گروہ گرفتار
جام خان شورو نے بتایا کہ اڑل ہیڈ سے 3 ہزار کیوسک اور اڑل ٹیل سے 5 ہزار کیوسک پانی دریاء سندھ میں چھوڑا جا رہا ہے، جس کا مقصد دریاء کی پانی کی سطح کو برقرار رکھنا ہے۔ ان اقدامات سے دریاء سندھ میں پانی کی کمی کو دور کرنے اور پانی کی دستیابی کو یقینی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔