کورنگی پولیس کی کارروائی: ملیر پل پر تین رکنی ڈکیت گروہ گرفتار

تشکرنیوز:  کورنگی اینٹی اسٹریٹ کرائم فورس کی بروقت کارروائی میں ملیر پل پر اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کرنے والے تین رکنی ڈکیت گروہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایس پی کورنگی توحید رحمان کے مطابق، ملزمان کے قبضے سے دو پستول اور متعدد چھینے گئے موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔

قلمکاروں اور صحافیوں کے برسوں کا خواب پورا کرنے کی کوشش، سید امتیاز الحق بخاری کا عزم

گرفتار ملزمان، جمال، عبید، اور صدام حسین، اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے موبائل فون اور نقدی رقم چھینتے تھے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ان کے سینکڑوں لوٹ مار اور ڈکیتی کی وارداتوں کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ گروہ کالا بورڈ ملیر 15 اور الفلاح کے علاقوں میں سرگرم تھا۔

 

 

ملزمان کو الفلاح تھانے منتقل کر دیا گیا ہے اور مزید تفتیش کا عمل جاری ہے، جس کے ذریعے ان کی دیگر وارداتوں کا پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ توحید رحمان میمن نے کہا کہ پولیس کی کارروائی سے علاقے میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئے گی۔

54 / 100

One thought on “کورنگی پولیس کی کارروائی: ملیر پل پر تین رکنی ڈکیت گروہ گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!