تشکر نیوز: پاکستان رائٹرز گلڈ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کا جنرل باڈی اجلاس سائیٹ آفس 51-A سیکٹر اسکیم 33 کراچی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سوسائٹی کے عہدیداران، ممبران، اور الاٹیز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر سید امتیاز الحق بخاری نے کہا کہ ہم قلمکار، ادیب، شاعر، اور صحافی بھائیوں کے برسوں پرانے خواب کو پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
کراچی کونسل آن فارن ریلیشنز کے زیر اہتمام سندھی دستکاری کی منفرد نمائش، بین الاقوامی دلچسپی کا مرکز
سید امتیاز الحق بخاری نے کہا کہ سوسائٹی کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے ہم نے ادارے کے تعاون سے کام کیا ہے، اور اس سلسلے میں سابقہ رجسٹرار ضمیر عباسی اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہمارے مسائل کو میرٹ کی بنیاد پر حل کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ عناصر جو زمین پر قبضہ کرنے کا خواب دیکھ رہے تھے، ان کے عزائم کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔
اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں افتخار فرید، ملک محمد اجمل، ایم اقبال، فرید احمد مون، سینئر صحافی امتیاز خان فاران، سعید خاور، آفتاب خان، عبدالحفیظ انصاری، علی رضا، شکیل یامین کانگا، عبدالوسیع قریشی، وسیم خان، دین محمد انصاری، اور پروفیسر ڈاکٹر شاداب احسانی سمیت دیگر قلمکار اور صحافی حضرات شامل تھے۔
اجلاس میں سید امتیاز الحق بخاری نے الاٹیز کو یقین دہانی کرائی کہ سوسائٹی کے تمام معاملات کو حل کیا جائے گا، اور تمام قلمکاروں کو ان کا حق دیا جائے گا۔ انہوں نے واٹر بورڈ کارپوریشن سمیت دیگر اداروں سے تعاون کی درخواست کی تاکہ سوسائٹی کے مسائل کو جلد از جلد حل کیا جا سکے۔ الاٹیز نے بھی اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ کسی سے لڑائی نہیں چاہتے، بلکہ اپنا حق چاہتے ہیں کیونکہ یہ ان کی زندگی کی جمع پونجی ہے۔