بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 5 دہشت گرد ہلاک

تشکر نیوز: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بنیاد پر کارروائیاں کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے بیان کے مطابق، یہ کارروائیاں ضلع کیچ، پنجگور، اور ژوب میں انجام دی گئیں۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا رات گئے مختلف علاقوں کا دورہ، بارش کے پانی کی نکاسی کے کام کا جائزہ

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ گزشتہ رات ہونے والی ان کارروائیوں کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔

یہ آپریشنز 26 اگست کو بلوچستان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کے تناظر میں کیے گئے ہیں۔

 

 

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ان کارروائیوں کا مقصد بلوچستان میں دہشت گردی کا خاتمہ اور امن و امان کی بحالی ہے۔

58 / 100

One thought on “بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 5 دہشت گرد ہلاک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!