میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا رات گئے مختلف علاقوں کا دورہ، بارش کے پانی کی نکاسی کے کام کا جائزہ

تشکرنیوز: کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب نے رات گئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور بارش کے پانی کی نکاسی کے کام کا معائنہ کیا۔ نیپا پل پر پہنچ کر انہوں نے بلدیاتی ملازمین کی انتھک محنت کو سراہا اور گلشن ٹاؤن اور کے ایم سی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا، جو اس وقت بھی سڑکوں پر موجود ہیں۔

افغان سرزمین سے دہشتگردی کے ناقابل تردید شواہد منظر عام پر، پاکستان نے افغان عبوری حکومت کو بارہا آگاہ کیا

میئر کراچی نے کہا کہ ماضی میں یہاں پانی جمع ہوتا تھا، مگر اس بار صورتحال مختلف ہے۔ انہوں نے نیپا کے مقام پر کیے جانے والے منفی پروپیگنڈے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پانی کی نکاسی کے لیے مشینری موجود ہے اور ہم اس وقت بھی اپنے پیروں پر کھڑے ہیں، کسی کشتی میں سوار نہیں ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جنہوں نے ماضی میں کراچی پر راج کیا، وہ اس شہر کے لیے کوئی نظام نہیں بنا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی چائنہ کٹنگ کی سیاست نہیں کرتی، بلکہ ہم نے لوگوں کو امید دی ہے۔

 

 

میئر کراچی نے مزید بتایا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی ذمہ داری 106 سڑکوں کی ہے، جبکہ باقی اندرونی گلیاں ٹاؤن انتظامیہ کے تحت آتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کام کو مختلف افسران میں تقسیم کیا گیا ہے، جو صبح اور رات کے وقت سڑکوں پر نظر آئیں گے۔

58 / 100

One thought on “میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا رات گئے مختلف علاقوں کا دورہ، بارش کے پانی کی نکاسی کے کام کا جائزہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!