...

گلبرگ پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 1 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دوسرا ڈاکو فرار ایس ایس پی فیصل عبداللہ چاچر

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

کراچی گلبرگ پولیس موبائل علاقہ گشت پر مامور تھی گشت کے دوران بمقام اندورنی گراونڈ اپوا گلز کالج فیڈرل بی ایریا پہنچے جہاں پر 1 موٹر سائیکل پر 2 اشخاص نے پولیس کو دیکھ کر راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کی

پولیس کے تعاقب کے بعد ملزمان نے پولیس پارٹی پرجان سے مارنے کی نیت سے فائرنگ شروع کردی

پولیس نے حفاظت خود اختیاری میں جوابی فائرنگ کی اور بروقت کاروائی کرتے ہوئے 1 ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ دوسرا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا

گرفتار زخمی ملزم کی شناخت پرویز ولد مطلب عمری 22 سالہ اور دوسرے ساتھی کا نام *بلال عرف بلا ولد نامعلوم کے نام سے ہوئی

گرفتار ملزم کے قبضے سے 1 عدد 30 بور پسٹل لوڈ میگزین بمعہ راونڈ، برامد ہوئی
گرفتار ملزمان کا ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے

زخمی ملزم کو برائے علاج و معالجہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

مزید تفتیش جاری ہے

ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.