کراچی ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، مسافر کے موبائل سے 47 سے زائد ویزے برآمد

تشکر نیوز: ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے والے ایک مسافر کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے اس کے موبائل فون سے 47 سے زائد ویزے برآمد کر لیے۔ ملزم کی شناخت علیان زمان کے نام سے ہوئی ہے، جو وزٹ ویزے پر ملائیشیا جا رہا تھا۔ ایف آئی اے نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ضلع ساؤتھ پولیس کی بہترین کارکردگی، 12 سالہ بچی کے قاتل کی گرفتاری پر افسران اور جوانوں کو انعامات

تحقیقات میں یہ انکشاف ہوا کہ ملزم علیان زمان، جو اٹک کا رہائشی ہے، نے ایجنٹ کی ملی بھگت سے ملائیشیا سے یو کے جانے کی کوشش کرنا تھی۔ ملزم نے اس ایجنٹ کو مجموعی طور پر 28 لاکھ روپے ادا کرنا تھے، جن میں سے 4 لاکھ روپے ملزم پہلے ہی ادا کر چکا تھا۔ یہ ادائیگیاں کیش اور مائیکرو فنانس اکاؤنٹس کے ذریعے کی گئی تھیں۔

ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ ملزم کے قبضے سے کمبوڈیا کا ویزا بھی برآمد ہوا ہے، اور اس کے موبائل سے 47 سے زائد سائپرس کے ویزے بھی برآمد کیے گئے ہیں، جو پاکستانی اور بنگلہ دیشی شہریوں کے نام پر جاری کیے گئے تھے۔ ملزم ان ویزوں کے بارے میں امیگریشن حکام کو مطمئن نہ کر سکا، جس کے بعد اسے مزید کارروائی کے لیے کے اے ایچ ٹی سی کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اس کامیاب کارروائی سے ایک بڑے انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک کا پردہ فاش ہونے کی توقع ہے۔

56 / 100

One thought on “کراچی ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، مسافر کے موبائل سے 47 سے زائد ویزے برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!