تشکر نیوز: پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس نے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف ایک مشترکہ آپریشن کیا جس کے دوران ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ اس واقعے میں پولیس کا ایک اہلکار، کانسٹیبل لاشاری، جواں مردی سے لڑتے ہوئے شہید ہوگیا جبکہ دو دیگر اہلکار زخمی ہوئے۔ شہید کانسٹیبل کا تعلق کندھکوٹ سے تھا۔
ڈی جی بلڈنگ کنٹرول کا رین ایمرجنسی سینٹر کا اچانک دورہ، غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں جاری
آپریشن کے دوران پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک انتہائی مطلوب ڈاکو ہلاک ہوگیا، جو مالگزار بھلکانی ڈاکو کا بھائی تھا۔ اس ہلاک ڈاکو کے سر کی قیمت سندھ حکومت نے مقرر کر رکھی تھی، اور وہ متعدد ایف آئی آرز میں نامزد تھا۔ تاہم، دو دیگر زخمی ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
Media error: Format(s) not supported or source(s) not found
فائل ڈاؤن لوڈ کریں: https://tashakurnews.com/wp-content/uploads/2024/08/WhatsApp-Video-2024-08-29-at-21.41.29_07552aaf.mp4?_=1سندھ رینجرز نے علاقے کا محاصرہ کرتے ہوئے مزید چھ مشکوک افراد کو بھی حراست میں لے لیا ہے، اور ڈاکوؤں کے ٹھکانے کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ فرار شدہ ڈاکوؤں کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشن جاری ہے، ترجمان رینجرز سندھ نے مزید کارروائیوں کا عندیہ دیا ہے۔