ریما خان کی گود میں کس کا بچہ تھا؟ شوہر نے وضاحت کردی

ماضی کی مقبول اداکارہ ریما خان کی جانب سے گزشتہ ہفتے انسٹاگرام پر نومولود بچے کے ہمراہ تصویر شیئر کیے جانے کے بعد پھیلنے والی چہ مگوئیوں پر اداکارہ کے شوہر نے وضاحت کردی۔

ریما خان نے گزشتہ ہفتے انسٹاگرام پر پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے بچے کے ساتھ تصویر شیئر کی تھی۔

بعد ازاں اداکارہ نے مذکورہ بچے کی شوہر کے ہمراہ بھی انسٹاگرام اسٹوری میں تصویر شیئر کی تھی، تاہم انہوں نے کیپشن اور اسٹوری میں بچے سے متعلق کوئی وضاحت نہیں کی تھی۔

اصلاحات کے تحت محکمہ جیل خانہ جات پنجاب میں بڑے پیمانے پر تبادلے

اداکارہ کی بچے کے ہمراہ تصاویر وائرل ہونے کے بعد بعض سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ ممکنہ طور پر اداکارہ کی گود میں موجود بچہ ان کا ہی ہے۔

تاہم اب اداکارہ کے شوہر نے بچے سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مذکورہ بچہ ریما خان کا نہیں۔

ریما خان کے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے وائرل تصویر پر وضاحت کی اور تصدیق کی کہ تصاویر میں ان کے ساتھ نظر آنے والا بچہ ان کا نہیں۔

اداکارہ کے شوہر کے مطابق مذکورہ بچہ ریما خان کی کزن کا ہے، ان کا نہیں، اس متعلق پھیلنے والی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔

ڈاکٹر طارق شہاب نے یہ بھی کہا کہ جب بھی ان کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع ہوگی تو وہ میڈیا کو پہلے سے ہی آگاہ کردیں گے۔

خیال رہے یہ اداکارہ ریما خان ماضی میں بتا چکی ہیں کہ ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش شادی کے چند سال بعد 2015 میں ہوئی۔

 

 

ریما خان نے 2011 میں پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر طارق شہاب سے شادی کی تھی اور ان کے ہاں 2015 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

52 / 100

One thought on “ریما خان کی گود میں کس کا بچہ تھا؟ شوہر نے وضاحت کردی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!