بلوچستان: بولان میں ریلوے پل دھماکے سے تباہ، ٹرین سروس معطل

بلوچستان میں بولان کے علاقے دوزان میں ریلوے پل دھماکے سے تباہ ہوگیا اور ٹرین سروس معطل ہوگئی۔

ڈاکوؤں سے ڈیل کی رپورٹس کے درمیان مغوی پولیس اہلکار بحفاظت بازیاب

تشکر نیوز کے مطابق ریلوے ذرائع نے بتایا کہ بولان کے علاقے دوزان میں ریلوے پل کوگزشتہ رات گئے دھماکے سے تباہ کر دیا گیا۔

مزید بتایا کہ دھماکے میں ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں، دھماکے کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔

ریلوے حکام کے مطابق کراچی اور راولپنڈی سےکوئٹہ اور کوئٹہ سے اندرون ملک جانے والی ٹرینوں کو روک دیا گیا۔

 

 

واضح رہے کہ گزشتہ رات سندھ بلوچستان قومی شاہراہ کو بھی مسلح افراد نے بلاک کر دیا تھا۔

61 / 100

One thought on “بلوچستان: بولان میں ریلوے پل دھماکے سے تباہ، ٹرین سروس معطل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!