پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس کی شاندار کامیابی، سری لنکا میں بین الاقوامی سیلنگ چیمپئن شپ جیت لی

تشکرنیوز:  پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے سری لنکا کے نیول اینڈ میری ٹائم اکیڈمی ٹرنکومیلی میں منعقدہ کمانڈنٹ کپ سیلنگ ریگاٹا میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیمپئن شپ اپنے نام کر لی۔ اس مقابلے میں سری لنکا، پاکستان، چین اور بھارت کی بحریہ کی ٹیموں نے بھرپور شرکت کی۔

کراچی: رینجرز اور پولیس کی کامیاب کارروائی، اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتیوں میں ملوث تین ملزمان گرفتار

سیلنگ مقابلے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ کلاسز، لیزر ریڈیل اور انٹرپرائز کیٹیگریز میں منعقد ہوئے۔ پاکستان نیول اکیڈمی کی ٹیم نے لیزر ریڈیل کیٹیگری میں سلور میڈل جبکہ انٹرپرائز کیٹیگری میں گولڈ میڈل اور ٹرافی جیت کر فتح حاصل کی۔ فاتح ٹیم میں آفیسر کیڈٹس سید صاخر علی شاہ، سعد بن خالد اور محمد عبداللہ اکرم شامل تھے۔

اختتامی تقریب میں سری لنکا کے نیول چیف وائس ایڈمرل پریانتھا پریرا مہمان خصوصی تھے، جنہوں نے فاتح ٹیم کو میڈلز اور ٹرافی سے نوازا۔

 

 

یہ کامیابی نوجوان کیڈٹس کی سیلنگ کی مہارت اور بین الاقوامی مقابلے میں شرکت کے اعتماد کو مزید بڑھانے میں اہم ثابت ہوئی۔ پاکستان نیول اکیڈمی کا مقصد پاک بحریہ کی مستقبل کی قیادت کو معیاری نصابی اور غیر نصابی تربیت فراہم کرنا ہے۔

62 / 100

One thought on “پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس کی شاندار کامیابی، سری لنکا میں بین الاقوامی سیلنگ چیمپئن شپ جیت لی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!