اسٹیل ٹاؤن پولیس کی بروقت کارروائی، مسروقہ بھینسیں اور مزدا ٹرک برآمد، ملزمان کی تلاش جاری

تشکر نیوز:  ضلع ملیر کی اسٹیل ٹاؤن پولیس نے ایس ایس پی ملیر کی ہدایت پر بروقت اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مسلح ڈکیتی کی واردات کا 6 گھنٹوں میں سراغ لگا لیا۔ نامعلوم مسلح افراد نے مین نیشنل ہائی وے لنک روڈ کے قریب بھینسوں سے بھرا مزدا ٹرک لوٹ کر شہریوں کو یرغمال بنا لیا تھا اور فرار ہو گئے تھے۔

پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس کی شاندار کامیابی، سری لنکا میں بین الاقوامی سیلنگ چیمپئن شپ جیت لی

متاثرہ شہری کی شکایت پر اسٹیل ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا، جس کے بعد پولیس کی خصوصی ٹیم نے خفیہ اطلاعات اور تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے اورنگی نمبر 1 سے مزدا ٹرک (JZ-6878) اور اس میں لوڈ شدہ بھینسیں برآمد کر لیں۔

پولیس نے واردات میں استعمال ہونے والی ایک بلیک کرولا گاڑی اور غیر قانونی طور پر نصب بیلو لائٹ بھی قبضے میں لے لی ہے۔ متاثرہ شہری نے اسٹیل ٹاؤن پولیس اور ایس ایس پی ملیر کا شکریہ ادا کیا۔

88572939 2426 4a5d a279 f4d698ee16c1 534cafc0 003d 4468 b820 8a9296359a36 e1d1f95e 282b 4cc4 9fc7 3ed72e37cfca b9d61323 fd17 47ef 9908 c9943cbce717 1

پولیس نے نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کے لیے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے اور مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔ ترجمان ایس ایس پی ملیر کے مطابق، ملزمان کی گرفتاری جلد متوقع ہے۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “اسٹیل ٹاؤن پولیس کی بروقت کارروائی، مسروقہ بھینسیں اور مزدا ٹرک برآمد، ملزمان کی تلاش جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!