تشکرنیوز: پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر دونوں اداروں نے کراچی کے علاقے جدگال چوک، پرانا گولیمار میں مشترکہ آپریشن کیا۔ اس کارروائی کے دوران اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں ملوث تین ملزمان، حبیب اللہ، زاہد اور بہروز کو گرفتار کیا گیا۔
عزیز آباد پولیس کا گٹکا ماوا فروشوں کے خلاف ایکشن، دو ملزمان گرفتار، ایک مفرور
ملزمان کے قبضے سے ایک چوری شدہ موٹر سائیکل، بیڑی اور نقدی برآمد ہوئی۔ دوران تفتیش، ملزمان نے کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ تحقیقات کے مطابق، یہ ملزمان عادی مجرم ہیں اور ان کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں کئی مقدمات درج ہیں۔
مزید قانونی کارروائی کے لیے ملزمان کو مسروقہ سامان سمیت پاک کالونی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ترجمان سندھ رینجرز نے اس کامیاب آپریشن کی تصدیق کی ہے۔