یونائیٹڈ مسلم فورم کا کارساز حادثے میں شہید ہونے والے باپ بیٹی کے لیے انصاف کا مطالبہ

تشکر نیوز: چیئرمین یونائیٹڈ مسلم فورم آصف رضا قادری نے کارساز حادثے میں جاں بحق ہونے والے باپ بیٹی کے لواحقین کے لیے فوری انصاف اور قاتلہ کو آئین اور قانون کے مطابق سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ بغدادی ہاؤس پر معززین شہر سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے اس حادثے کا شکار ہونے والی فیملی کو انصاف فراہم نہ کیا تو معاشرے میں مزید بگاڑ کو روکنا مشکل ہو جائے گا۔

کیماڑی پولیس کی کامیاب کارروائی، منشیات فروش گرفتار

اس موقع پر میلاد الائنس کے رہنما سلیم خان قادری ترابی اور پاکستان اسلامک فورم کے ناصر حسین خان نے بھی حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہید ہونے والے افراد کے ورثاء کو فوری معاوضہ دیا جائے اور سرکاری نوکری فراہم کی جائے تاکہ آئین اور قانون کی بالادستی قائم ہو سکے۔

آصف رضا قادری نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں معاشرے میں انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے اللہ اور رسول کے احکامات کی پیروی کرتے ہوئے مظلوموں کی دادرسی کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ معاشرتی ناانصافیوں کا ازالہ کیا جا سکے۔

آخر میں چیئرمین یونائیٹڈ مسلم فورم اور معززین شہر نے کارساز حادثے کے شہداء کے لیے دعائے مغفرت اور ملکی سلامتی و استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔

 

 

58 / 100

One thought on “یونائیٹڈ مسلم فورم کا کارساز حادثے میں شہید ہونے والے باپ بیٹی کے لیے انصاف کا مطالبہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!