تشکر نیوز: ضلع کیماڑی کے تھانہ موچکو پولیس نے حب ریور روڈ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی کیماڑی، کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق، ملزم محمد خان ولد حاجی جان کے قبضے سے 1050 گرام چرس برآمد کی گئی ہے۔
ایس ایچ او تھانہ موچکو، انسپکٹر بشیر احمد ودھو نے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔