...

کراچی میں فراہمی و نکاسی آب کی بہتری کے لیے واٹر کارپوریشن کے اقدامات

تشکر نیوز:  وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایات پر کراچی واٹر کارپوریشن شہر بھر میں فراہمی و نکاسی آب کی سہولیات کی بہتری کے لیے مصروف عمل ہے۔ شہر میں پانی کی منصفانہ تقسیم اور نکاسی آب کے مسائل حل کرنا ادارے کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد نے ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی جاوید حنیف کی قیادت میں آنے والے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

یونائیٹڈ مسلم فورم کا کارساز حادثے میں شہید ہونے والے باپ بیٹی کے لیے انصاف کا مطالبہ

وفد میں رکن قومی اسمبلی معین عامر پیرزادہ، رکن صوبائی اسمبلی نجم مرزا اور قرت العین بھی شامل تھیں۔ ملاقات کے دوران وفد نے کورنگی اور لانڈھی ٹاؤن میں فراہمی و نکاسی آب کے مختلف مسائل پر روشنی ڈالی اور ان کے فوری حل کا مطالبہ کیا۔

سی ای او واٹر کارپوریشن نے رہنماؤں کو یقین دلایا کہ تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے اور اس ضمن میں متعلقہ افسران کو فوری طور پر احکامات جاری کیے۔ اس ملاقات میں محمد علی شیخ، محمد اسلم اعوان، تنویر شیخ اور محمد خالد فاروقی سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

 

 

62 / 100

One thought on “کراچی میں فراہمی و نکاسی آب کی بہتری کے لیے واٹر کارپوریشن کے اقدامات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.