انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا

تشکور نیوز رپورٹنگ،

پاکستانی روپے کے مقابلے میں انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا۔ 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر11 پیسے سستا ہوا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 282 روپے 90 پیسے ہے۔

انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 20 پیسے سستا ہوکر 283 روپے ایک پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ25 پیسے اضافے سے 284 روپے 50 پیسے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!