تشکر نیوز: کراچی کے عباسی شہید اسپتال میں ہاؤس جاب کرنے والے ڈاکٹروں نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث تمام او پی ڈیز بند کر دی ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انہیں چار ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی، جس کی وجہ سے اسپتال میں 177 ہاؤس جاب ڈاکٹروں کی ماہانہ تنخواہ 45 ہزار روپے ہے جو کہ ابھی تک جاری نہیں کی گئی۔
سندھ حکومت نے 528 نئی لگژری گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دے دی
او پی ڈیز بند ہونے کی وجہ سے اسپتال آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مریضوں نے ڈاکٹروں کی عدم موجودگی اور علاج کے لیے پرچی نہ بننے کی شکایت کی ہے، اور اسپتال انتظامیہ اور میئر کراچی سے فوری طور پر مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔