اے این ایف سیالکوٹ اور پنجاب پولیس نے تحصیل ڈسکہ میں ایک بڑی مشترکہ کارروائی کی ہے، جس کے نتیجے میں منشیات فروش کو گرفتار کرلیا گیا۔ اس کارروائی کے دوران 10.2 کلوگرام منشیات، دو موٹر سائیکلیں، اور اسلحہ برآمد کیا گیا۔
ڈاکس پولیس کی تکنیکی بنیادوں پر کامیاب کارروائی، چھینا جھپٹی میں ملوث ملزم گرفتار، موبائل فون برآمد
کارروائی کے دوران، ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی اور اے این ایف ٹیم پر AK-47 اور 30 بور ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔ تاہم، اے این ایف ٹیم نے موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ مقامی پولیس کو بھی اطلاع دی گئی، جو موقع پر پہنچ کر کارروائی میں شامل ہوگئی۔
یہ کارروائی منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف اے این ایف کی جاری جنگ میں ایک بڑی کامیابی مانی جا رہی ہے۔