ڈاکس تھانے کی تفتیشی ٹیم نے تکنیکی بنیادوں پر ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے چھینا جھپٹی کی وارداتوں میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس
پی ٹی آئی کے لاپتا کارکن کی بازیابی کا کیس: عدالت نے معاملہ اٹارنی جنرل کو بھیج دیا
ایس پی انویسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی کے مطابق، گرفتار ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر تین شہریوں سے اسلحے کے زور پر آئی فون، نقدی اور موٹر سائیکل چھینی تھی۔
اس واردات کا مقدمہ الزام نمبر 346/2024، بجرم دفعات 392، 397 اور 34 تعزیرات پاکستان کے تحت تھانہ ڈاکس میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا۔ تفتیشی ٹیم نے SIO سب انسپکٹر ناصر خان کی قیادت میں تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے چھینا گیا موبائل فون بھی برآمد کرلیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت عبدالجبار ولد مرید خان کے نام سے کی گئی ہے۔ پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے اور ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ترجمان ایس ایس پی انوسٹی گیشن، ڈسٹرکٹ کیماڑی ساؤتھ زون کراچی