...

مستونگ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے تین دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن میں تین دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ آپریشن پنجگور کے ڈپٹی کمشنر ذاکر علی کی شہادت کے تناظر میں کیا گیا۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں بی ایل اے کے تین دہشتگرد مارے گئے، جبکہ تین زخمی ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ دہشتگرد علاقے میں دہشتگردی کی کئی کارروائیوں میں ملوث تھے اور 12 اگست کو ڈپٹی کمشنر ذاکر علی کی شہادت کے بھی ذمہ دار تھے۔

 

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس آپریشن نے ان مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لا کھڑا کیا ہے، جبکہ سکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کے خلاف سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

52 / 100

One thought on “مستونگ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے تین دہشتگرد مارے گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.