پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین-II کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
پاک فضائیہ کے ہیرو پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید (نشانِ حیدر) کی 53ویں برسی
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تربیتی لانچ کا مقصد فوجی دستوں کی تربیت اور میزائل کے تکنیکی پیرامیٹرز کا جائزہ لینا تھا۔ اس تجربے میں میزائل کے درستگی اور بقا کے مختلف ذیلی نظاموں کی کارکردگی کو جانچا گیا، جبکہ سائنسدانوں نے اس کامیاب تجربے میں اہم کردار ادا کیا۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ اس تربیتی لانچ کا مشاہدہ اسٹریٹجک پلانز ڈویژن، آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ، سائنسدانوں اور اسٹریٹجک تنظیموں کے انجینئرز کے سینئر افسران نے کیا۔ ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پلانز ڈویژن نے اس کامیابی پر سائنسدانوں کی تکنیکی صلاحیتوں اور ان کی لگن کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے بھی اس کامیاب تجربے پر مبارکباد دی۔