دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث پانی کی فراہمی متاثر، مرمتی کام جاری: واٹر کارپوریشن

تشکر نیوز: واٹر کارپوریشن کے ترجمان کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کی جانب سے اچانک بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث پمپنگ مکمل طور پر بند ہوگئی تھی۔ بجلی کا یہ بریک ڈاؤن صبح 11:30 بجے ہوا اور 1:45 بجے بجلی بحال کی گئی۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ بریک ڈاؤن اور پانی کے بیک پریشر کی وجہ سے 72 انچ کی دو بڑی لائنیں پھٹ گئیں۔

چہلم امام حسینؓ کے جلوس کی فول پروف سیکیورٹی اور انتظامات کی منظوری، کمشنر کراچی کی زیر صدارت اجلاس

متاثرہ لائنوں کی بحالی کے لیے واٹر کارپوریشن کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور فوری طور پر مرمتی کام شروع کر دیا۔ سی ای او واٹر کارپوریشن، انجینئر سید صلاح الدین احمد نے متعلقہ افسران کو ہدایات دیں کہ مرمتی کام کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو پانی کی فراہمی میں کوئی مشکلات نہ ہوں۔

حکام کے مطابق 72 انچ ایم ایس کی لائن نمبر پانچ کا مرمتی کام اگلے 24 گھنٹوں میں جبکہ 72 انچ پی آر سی سی کی لائن نمبر ایک کا کام اگلے 7 دنوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔

بارش کی وجہ سے مرمت کے کام میں کچھ مشکلات پیش آ سکتی ہیں، تاہم واٹر کارپوریشن کی ٹیم تندہی سے کام کر رہی ہے۔ بریک ڈاؤن کے باعث واٹر کارپوریشن کے تمام ہائیڈرنٹس سروس بھی عارضی طور پر معطل ہوگئی تھی، لیکن پانی کی فراہمی بحال ہونے کے بعد سروس دوبارہ شروع کر دی جائے گی۔

 

 

ترجمان نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ پانی کا استعمال احتیاط سے کریں تاکہ کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔

61 / 100

One thought on “دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث پانی کی فراہمی متاثر، مرمتی کام جاری: واٹر کارپوریشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!