پاکستان نیوی نے ساحلی علاقوں میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا

تشکر نیوز:  پاکستان نیوی نے ایک فلاحی تنظیم کے تعاون سے تحصیل کیٹی بندر، سندھ کے علاقے کھارو چھان میں ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا تاکہ ساحلی پٹی کے کریکس علاقے کے کم مراعات یافتہ رہائشیوں کو معیاری طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث پانی کی فراہمی متاثر، مرمتی کام جاری: واٹر کارپوریشن

اس ایک روزہ طبی کیمپ کے دوران 580 مریضوں جن میں مقامی مرد، خواتین اور بچے شامل تھے، کو پاکستان نیوی کے ماہر ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس کی جانب سے مفت طبی مشورے، ادویات اور معمولی جراحی کے عمل کی سہولیات فراہم کی گئیں۔ اس کے علاوہ مقامی باشندوں کے لیے صحت کے بارے میں آگاہی اور خود نگہداشت کے ذریعے بیماریوں سے بچاؤ پر لیکچرز بھی منعقد کیے گئے۔

 

 

پاکستان نیوی ساحلی برادری کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے پرعزم ہے اور انہیں معیاری طبی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ ساحلی علاقوں کے رہائشیوں کے لیے باقاعدگی سے طبی کیمپوں کا قیام پاکستان نیوی کے ساحلی برادری کی سماجی و معاشی ترقی کے عزم کا عملی مظہر ہے۔

64 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!