انٹرنیٹ سروس میں خلل سے کروڑوں کا نقصان، فائر وال کی تنصیب پر خدشات اور عدالتوں میں درخواستیں دائر

تشکر نیوز:  ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس میں خلل سے عوام شدید پریشانی کا شکار ہیں، فری لانسرز اور کاروباری افراد کو کروڑوں روپے کے نقصانات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس صورتحال کے خلاف اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹس میں درخواستیں دائر کر دی گئی ہیں۔

سندھ پولیس کا 15 لاکھ روپے کا اسلحہ چوری، آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں انکشاف

پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پاشا) نے انٹرنیٹ کی بندش اور فائر وال کی تنصیب پر خدشات کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت کی عدالت عالیہ میں سینئر صحافی حامد میر کی جانب سے دائر درخواست میں فائر وال کی تنصیب کو روکنے اور شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کی استدعا کی گئی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ بغیر کسی نوٹس کے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا ایپس بند کر دی گئی ہیں، جس سے تمام شعبے متاثر ہو رہے ہیں۔ درخواست گزار نے وفاقی حکومت کے انٹرنیٹ بند کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔

 

 

دوسری جانب پاشا کے وائس چیئرمین علی احسان نے دعویٰ کیا کہ انٹرنیٹ کی بندش سے انڈسٹری کو 300 ملین ڈالرز کا نقصان ہوا ہے اور خبردار کیا کہ فائر وال سے ڈیٹا کی سیکیورٹی پر سمجھوتا ہو سکتا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سائبر سیکیورٹی اور قومی مفاد کے تحفظ کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کی جائے۔

61 / 100

One thought on “انٹرنیٹ سروس میں خلل سے کروڑوں کا نقصان، فائر وال کی تنصیب پر خدشات اور عدالتوں میں درخواستیں دائر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!