تشکر نیوز: تھانہ پیرآباد پولیس نے برق رفتاری سے کارروائی کرتے ہوئے اغوا شدہ 18 سالہ لڑکی آسمہ بنتِ طفیل کو بازیاب کروا کر ملزم ذیشان ولد فضل خان کو گرفتار کرلیا، ایس ایس پی ویسٹ حفیظ الرحمٰن بگٹی کے مطابق، ملزمان نے آسمہ اور ان کے بھائی عثمان کو اسلحہ کے زور پر اغوا کیا تھا، جس دوران عثمان کو تشدد کے بعد گاڑی سے اتار دیا گیا۔
انٹرنیٹ سروس میں خلل سے کروڑوں کا نقصان، فائر وال کی تنصیب پر خدشات اور عدالتوں میں درخواستیں دائر
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں ملزم کو گرفتار کرلیا اور واردات میں استعمال ہونے والا غیر قانونی اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کرلیا۔ واردات میں ملوث ویگنار کار بھی پولیس کی تحویل میں لے لی گئی۔
گرفتار ملزم کے خلاف اغوا اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمات درج کرلیے گئے ہیں، جبکہ اس کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے مزید کارروائیاں جاری ہیں۔ حفیظ الرحمٰن بگٹی کے مطابق، ملزم پہلے بھی ڈکیتی اور اسلحہ رکھنے کے چار مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے۔