اقتدار کی کسی خفیہ نہیں عوامی ووٹ کی طاقت سے منتقل ہونا چاہیے حافظ سعد رضوی

(تشکر نیوز مورخہ 19 دسمبر 2023ء)

 

 

حافظ سعد رضوی کا کہنا ہے کے اقتدار کسی خفیہ نہیں عوامی ووٹ کی طاقت سے منتقل ہونا چاہیے، فری اینڈ فیئر الیکشن ہی ملکی ترقی کا ضامن ہے قوم کو مہنگائی،بے روزگاری، معاشی بدحالی میں دھکیلنے والوں کوبار بار قوم پر مسلط کیا جارہا ہے ملکی معیشت کا شمار دنیا کی ترقی یافتہ معیشتوں میں دیکھنا چاہتے ہیں تشدد کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے اپنے آئینی اور جمہوری حق کےلیے آخری حد تک جائیں گے، اسرائیل کا قیام دنیا میں ناجائز وجود کی حیثیت کے مترادف ہے پوری دنیا مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے غیر آئینی اقدامات کی کسی صورت حمایت نہیں کی جاسکتی،
حافظ سعد رضوی نے مزید کہا لاڈلوں کی سیاست کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے، عوامی رائے کا احترام سب پر لازم و ملزوم ہونا چاہیے، صاف شفاف اور منصفانہ الیکشن الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!