یونیورسٹی روڈ پر ٹرک میں آتشزدگی، شہریوں کی لگائی ہوئی آگ پر قابو

تشکر نیوز:  یونیورسٹی روڈ پر اتوار بازار کے سامنے واقع کالا بورڈ کے قریب ایک ٹرک میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ریسکیو 1122 سندھ کے ترجمان حسان الحسیب کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ آگ تصادم کے نتیجے میں شہریوں کی جانب سے لگائی گئی۔

تفتیشی معیار کو بہتر بنانے کی کاوش، پولیس افسران کی جدید تربیت

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول ریسکیو 1122 نے فوری کارروائی کی اور فائربریگیڈ کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا۔ ریسکیو اہلکاروں کی بروقت کارروائی کی وجہ سے آگ پر جلد ہی قابو پا لیا گیا، جس سے مزید نقصان ہونے سے بچ گیا۔ اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

 

 

 

62 / 100

One thought on “یونیورسٹی روڈ پر ٹرک میں آتشزدگی، شہریوں کی لگائی ہوئی آگ پر قابو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!