پیرس اولمپکس 2024: نوواک جوکووچ نے اپنے کریئر کا پہلا طلائی تمغہ جیت لیا

پیرس اولمپکس 2024 میں مینز ٹینس سنگلز کے سنسنی خیز مقابلے میں سربیا کے ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے اسپین کے کارلوس الکاراز کو شکست دے کر پہلی بار اولمپک طلائی تمغہ جیت لیا۔

نوواک جوکووچ نے مینز ٹینس سنگلز کے سنسنی خیز فائنل میں کارلوس الکاراز کو 6-7 (3)، 6-7 (2) سے شکست دے کر کریئر کا پہلا اولمپک طلائی تمغہ جیتا۔

ایران 48 گھنٹوں کے دوران اسرائیل پر حملہ کرسکتا ہے، امریکی وزیر خارجہ

سربیا کے ٹینس اسٹار 4 سنگلز گرینڈ سلیم ٹائٹلز اور اولمپک طلائی تمغہ جیتنے والے دنیائے ٹینس کے پانچویں کھلاڑی بن گئے جبکہ وہ ٹینس میں طلائی تمغہ جیتنے والے سب سے زائد عمر کھلاڑی بھی بن چکے ہیں۔

کامیابی کے بعد وہ گھٹنوں کے بل گر پڑے اور آبدیدہ ہوگئے جبکہ اس موقع پر انہوں نے اپنے اہل خانہ کو گلے بھی لگایا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل جولائی میں اسپین کے کارلوس الکاراز اور نوواک جوکووچ ومبلنڈن کے فائنل میں بھی مدمقابل آئے تھے جس میں 24 سالہ ہسپانوی ٹینس کھلاڑی نے نوواک جوکووچ کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد شکست دے کر پہلی مرتبہ ومبلڈن جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

کارلوس نے سوشل میڈیا پر اپنے حریف نوواک جوکووچ کو پہلا طلائی تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ’نوواک آپ نے وہ جیتا جس کی آپ کو چاہ تھی‘۔

نوواک جوکووچ اس سے قبل تین اولمپکس سیمی فائنلز میں شکست کا سامنا کرچکے ہیں جبکہ پیرس اولمپکس ممکنہ طور پر ٹینس اسٹار کے کریئر کا آخری اولمپکس قرار دیا جارہا ہے۔

وہ پُرامید تھے کہ طلائی تمغہ جیت کر وہ اپنے کریئر میں ایک اور اعزاز کا اضافہ کریں گے۔

یاد رہے کہ سربیا کے ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ اپنے شاندار کریئر میں 24 گرینڈ سلیم ٹائٹلز جیت چکے ہیں۔

جیت کے بعد نوواک جوکووچ نے کہا کہ ’بہترین مقابلہ ہوا، مجھے آج بہترین انداز میں ٹینس کھینا پڑی، میں نے طلائی تمغہ جیتنے کے لیے بھرپور محنت کی، میں یہ اعزاز اپنے ملک کے نام کرتا ہوں‘۔

 

 

نوواک جوکووچ اپنے کریئر میں چاروں گرینڈ سلیم اور اولمپک ٹائٹل جیت کر آندرے اگاسی، رافیل نڈال، سرینا ولیمز اور اسٹیفی گراف جیسے نمایاں ٹینس کھلاڑیوں کی صف میں شامل ہوچکے ہیں۔

58 / 100

One thought on “پیرس اولمپکس 2024: نوواک جوکووچ نے اپنے کریئر کا پہلا طلائی تمغہ جیت لیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!