تشکر نیوز: کراچی میں بجلی کے بھاری بلوں، بڑھتی مہنگائی، اور بڑھتے ٹیکسوں کے خلاف تاجر سڑکوں پر نکل آئے۔ بولٹن مارکیٹ پر کیے گئے مشترکہ احتجاجی مظاہرے میں مظاہرین نے ایم اے جناح روڈ کو بلاک کر کے شدید نعرے بازی کی، جس سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی۔
آئی جی سندھ کی زیر صدارت پولیس شہداء اور زخمی اہلکاروں کے کیسز کی تفتیش کا جائزہ اجلاس
مظاہرین نے بجلی کے بھاری بلوں، مہنگائی، اور بڑھتے ٹیکسوں کے خلاف نعرے لگائے، اور حکومت سے ان مسائل کے حل کی درخواست کی۔ تاجروں نے واضح کیا کہ عوام آئی پی پیز کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے اور ایف بی آر کی تاجر دوست اسکیم کو بھی قبول نہیں کرتی۔ انہوں نے مطالبات نہ ماننے کی صورت میں احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے کی دھمکی دی۔
احتجاج کے باعث ایم اے جناح روڈ اور اس کے اردگرد کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی، جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔