سندھ حکومت نیشنل گیمز دسمبر یا جنوری میں کرانے کا ارادہ رکھتی ہے

تشکر نیوز: سندھ حکومت نے پاکستان نیشنل گیمز کو دسمبر یا جنوری کے درمیان کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر کھیل امور و نوجوانان سردار محمد بخش مہر کی زیر صدارت اجلاس میں نیشنل گیمز کے انعقاد پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

پاکستان میں پی ٹی سی ایل کا انٹرنیٹ سسٹم ڈاؤن، عوام کو مشکلات کا سامنا

اجلاس میں سیکریٹری کھیل جلاالدین مہر، سندھ اولمپکس کے سیکریٹری احمد علی راجپوت، محمد اصغر بلوچ، اور شیخ شکیل نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران صوبائی وزیر کو نیشنل گیمز کے انعقاد کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ سندھ حکومت کی کوشش ہے کہ نیشنل گیمز دسمبر یا جنوری میں کرائے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل گیمز کا انعقاد سندھ حکومت کے لیے بڑی کامیابی اور اعزاز ہوگا، اور اس پر بھرپور توجہ دی جائے گی۔

صوبائی وزیر نے بتایا کہ نیشنل گیمز کے انعقاد کے سلسلے میں وینیو، ٹرانسپورٹ، مینجمنٹ، اور سلیکشن کمیٹیز بنائی جائیں گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گرانٹ کے لیے وزیراعلی سندھ سے بات چیت کریں گے۔ نیشنل گیمز میں کھلاڑیوں کی سلیکشن میرٹ کی بنیاد پر کی جائے گی۔

56 / 100

One thought on “سندھ حکومت نیشنل گیمز دسمبر یا جنوری میں کرانے کا ارادہ رکھتی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!