...

شمالی وزیرستان آپریشن، شدید فائرنگ کےتبادلےمیں دہشتگردرزاق ہلاک،آئی ایس پی آر

تشکرنیوز: آئی ایس پی آر کی پریس کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسزکیساتھ شدید فائرنگ کےتبادلےمیں دہشتگردرزاق ہلاک ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروس پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر ) کی پریس ریلیز کے مطابق ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورس نےخفیہ اطلاعات پرآپریشن کیا ،سیکیورٹی فورسزکےساتھ شدید فائرنگ کےتبادلےمیں دہشتگردرزاق ہلاک ہوگیا۔

کراچی انتظامیہ کی تجاوزات کے خاتمے کی مہم جاری، مختلف علاقوں میں کارروائیاں

ہلاک دہشتگردرزاق دہشتگردکمانڈرگل بہادرکاقریبی ساتھی تھا،رزاق  6 جنوری 2023 ء کو فقیر آف ایپی کے پوتے ملک شیر محمد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھاہلاک دہشتگردشمالی وزیرستان میں خودکش حملےسمیت متعددکارروائیوں میں بھی ملوث تھا۔

 

 

آ ئی ایس پی آر کے مطابق مارچ 2024ءمیں اس خودکش حملےکے نتیجے میں7بہادر سپاہیوں کی شہادت ہوئی تھی،علاقےمیں کسی دوسرےدہشتگردکوختم کرنےکیلئےسینی ٹائزیشن آپریشن جاری کیا گیا،سیکیورٹی فورسزملک سےدہشت گردی ختم کرنےکیلئے پرعزم ہیں۔

50 / 100

One thought on “شمالی وزیرستان آپریشن، شدید فائرنگ کےتبادلےمیں دہشتگردرزاق ہلاک،آئی ایس پی آر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.