فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل جاری رکھنے کا تحریری حکم نامہ جاری

سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل جاری رکھنے کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل جاری رکھنے کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا ہے جوکہ 5 صفحات پر مشتمل ہے۔

 جاری کردہ حکمنامے کے مطابق آرمی ایکٹ کی دفعات اور آرمی ایکٹ کا سیکشن 59(4) کالعدم قرار دینے کا فیصلہ معطل کردیا گیا ہے، فوجی عدالتیں ٹرائل کرسکتی ہیں حتمی فیصلہ نہیں سنائیں گی۔

حکمنامے کے مطابق جسٹس مسرت ہلالی نے حکم امتناع جاری کرنے کی مخالفت کی، فوجی عدالتوں میں ٹرائل روکنےکے فیصلے کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں، فوجی عدالتوں کیخلاف درخواست گزاروں کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے، نوٹس نہ ہونے کے باوجود کچھ فریقین کے وکلاء پیش ہوئے، تفصیلی فیصلے تک سماعت مؤخر کرنے کی استدعا کی۔

جاری کردہ حکمنامے کے مطابق مقدمے کی مزید سماعت جنوری کے تیسرے ہفتے میں ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!