حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 9.99 روپے کا بڑا اضافہ کردیا

تشکر نیوز: حکومت نے عوام کی معاشی مشکلات میں مزید اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 99 پیسے کا بڑا اضافہ کردیا۔ تشکر  نیوز کے مطابق اس اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 275 روپے 60 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔

شاہ فیصل اور ماڈل ٹاؤن میں غیر قانونی تعمیرات: اسد غفار اور عمران رمضان کی رشوت خوری عروج پر

حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 6 روپے 18 پیسے بڑھائی ہے، اس طرح ڈیزل کی نئی قیمت 283 روپے 63 پیسے ہوگئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 8 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 4 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

حکومت نے رواں مالی سال کے لیے پیٹرول لیوی کی حد بھی 60 روپے سے بڑھا کر 70 روپے کردی ہے۔

یاد رہے کہ 30 جون کو وزارت خزانہ نے وزیراعظم کی منظوری کے بعد نئے مالی سال کے آغاز کے ساتھ ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر سے زائد اضافے کا اعلان کیا تھا۔

وزارت خزانہ سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے 45 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 56 پیسےکا اضافہ کیا گیا ہے۔

 

 

قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 258.16 سے بڑھ کر 265.61 روپے فی لیٹر ہو گئی تھی۔

61 / 100

One thought on “حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 9.99 روپے کا بڑا اضافہ کردیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!