صوبائی وزیر داخلہ ضیا لنجار کا امن و امان اور ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی پر بیان

تشکر نیوز: صوبائی وزیر داخلہ ضیا لنجار نے توجہ دلاؤ نوٹس پر اپنا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران کشمور پولیس نے پانچ ڈاکوؤں کو ہلاک کیا ہے اور 27 ڈاکوؤں کو گرفتار کیا ہے۔

بچوں کی جان بچاتے ہوئے جان قربان کرنے والے پلمبر کو قومی اعزاز دینے کا مطالبہ – آفاق احمد

انہوں نے مزید کہا کہ کشمور پولیس نے ان کارروائیوں کے دوران 24 خطرناک اسلحے بھی برآمد کیے ہیں۔ اس وقت کشمور ضلع میں صرف دو افراد ابھی تک بازیاب نہیں ہوئے ہیں۔

ضیا لنجار نے ہنی ٹرپ کے مسئلے کا بھی ذکر کیا، جسے انہوں نے بڑا مسئلہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ سستے سودے کے لالچ میں ہنی ٹرپ پر جاتے ہیں، حالانکہ اخبارات نے واضح طور پر اشتہارات دیے ہیں کہ ہنی ٹرپ سے بچیں۔ انہوں نے لوگوں کو متنبہ کیا کہ بیس لاکھ روپے والی چیز پانچ لاکھ میں کیسے مل سکتی ہے، اس پر غور کریں۔

 

 

انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ لوگوں کا رشتوں کے چکر میں کچے کے علاقے میں جانا بھی ایک مسئلہ ہے، جس کے تدارک کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

55 / 100

One thought on “صوبائی وزیر داخلہ ضیا لنجار کا امن و امان اور ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی پر بیان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!