ایکسئین عابد قادری ناظم آباد کے پانی کا دشمن قرار،عوام سڑکوں پر

تشکر نیوز: پانی کی مسلسل عدم دستیابی اور چوربازاری پر ناظم آباد کےمکینوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا۔ عوام سڑکوں پر نکل آئی ۔ ایکسئین ناظم آبادعابد قادری کو ناظم آباد کے پانی کا دشمن قرار دیتے ہوئے اس کی فوری برطرفی کا مطالبہ کردیا کراچی کےگنجان آباد اور اہم ترین علاقے ناظم آباد میں صورتحال سنگین نوعیت اختیار کرچکی ہے۔

لیاقت آباد کے لاکھوں رہائشی پانی نہ مل پر احتجاج کررہے ہیں

علاقے میں پانی کی تقسیم، پانی کی چوری روکنے اور ٹوٹی پھوٹی لائنوں کی مرمت کرانے جیسے اہم امور کی نگرانی کا فریضہ ایکسئین سول ناظم آباد عابدقادری کے سپرد ہے ۔ ذرائع کے مطابق عابد قادری اپنی بنیادی ذمہ داریوں کی ادائیگی کی بجائے مینہ طور پر پچاس پچاس ہزار روپے کے عوض علاقے میں پانی کے کنکشنز فراہم کرنے میں ملوث ہیں ۔ ۔ ذرائع کے مطابق علاقے میں بلڈرز باقاعدگی سے مبینہ طور عابد قادری کو ہر ماہ بھاری بھرکم نذرانہ پیش کرتے ہیں

جس کے بعد مبینہ طور عابد قادری متعلقہ آبادیوں کا پانی بند کرکے بلند وبالا عمارتوں تک پانی کی سپلائی کو یقینی بناتے ہیں اورنگ آباد ریلوے کراسنگ سے متصل دس انچ کی لائن مکمل طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہےعلاقہ مکین مستقل اذیت اور پریشانی میں مبتلا ہیں ۔ تشکر نیوز کے سروے کے مطابق مجاہد کالونی ناظم آباد میں کچھ عرصہ قبل آبادی کو توڑا گیا علاقہ میں موجود پانی کی لائنیں تاحال اپنی جگہ پر موجود ہیں اور ان سے مسلسل پانی بہہ رہا ہے ۔ ایکسیئین عابدقادری نے ان لائنوں کو آبادی ٹوٹنے کے بعد بلاک کرنے کی زحمت نہیں کی ذرائع کے مطابق عابد قادری کو متعدد مرتبہ ان لائنوں کی مرمت اور پانی کے حصول کےلئے خطیر رقم دی گئی

 

 

لیکن عابد قادری نے یہ رقم ہڑپ کرلی اور مسئلہ حل نہیں ہوسکا ۔ ارض وطن پاکستان کے صدر علی منصور مختلف فورمز پر اورتشکر نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے یہ سوال بارہا اٹھاتے رہے ہیں کہ افسران کو تنخواہیں اداروں سے ملتی ہیں پھر پانی جیسی بنادی ضرورت کے حصول کے لیے عوام سے کس چیز کی رقم وصول کی جا رہی ہے ۔علاقہ مکینوں نےسی ای او صلاح الدین احمد سےمطالبہ کیاہےکہ ایکسئین ناظم آباد کو فوری برطرف کرکے اسکے خلاف انکوائری کی جائے

53 / 100

One thought on “ایکسئین عابد قادری ناظم آباد کے پانی کا دشمن قرار،عوام سڑکوں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!