کیماڑی پولیس کی کامیاب کاروائی: مضر صحت گٹکا ماوا کی بڑی کھیپ پکڑی گئی، ایک ملزم گرفتار

تشکر نیوز: ضلع کیماڑی کے تھانہ موچکو پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے حب چوکی سے کراچی منتقل کی جانے والی مضر صحت گٹکا ماوا کی کھیپ ناکام بنا دی۔ ایس ایس پی کیماڑی، کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق، نادرن بائی پاس پر گٹکا ماوا سے بھری ہوئی ایک کار پکڑی گئی۔

منگھوپیر پولیس کی کامیاب کارروائی: مطلوب منشیات فروش گرفتار، 01 کلو چرس برآمد

پکڑی گئی کار سے 20 بوروں میں موجود 5000 پڑیاں گٹکا ماوا برآمد کی گئیں۔ اس کاروائی میں صابر علی نامی ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے جو اس ترسیل میں ملوث تھا۔

تحقیقات سے معلوم ہوا کہ برآمد شدہ گٹکا ماوا شیرشاہ میں کاشف اور عمیر نامی گٹکا سپلائرز کو بھیجا جانا تھا جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 

 

یہ کاروائی ایس ایچ او تھانہ موچکو انسپکٹر شاہد خان نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ انجام دی۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

56 / 100

One thought on “کیماڑی پولیس کی کامیاب کاروائی: مضر صحت گٹکا ماوا کی بڑی کھیپ پکڑی گئی، ایک ملزم گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!