کراچی: گولیمار میں مذہبی جماعتوں کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے سندھ رینجرز کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔ رینجرز کے اعلیٰ افسران بھی موقع پر موجود رہے، جن میں سیکٹر کمانڈر بھٹائی رینجرز اور کمانڈر عبداللہ شاہ غازی رینجرز شامل تھے۔
کراچی: لسبیلہ میں تحفظ ختم نبوت کے جلوس پر حملہ، دو جاں بحق، مشتعل افراد کی توڑ پھوڑ
رینجرز حکام نے واضح کیا کہ کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی یا مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ صورتحال کے قابو میں آنے کے بعد علاقے میں ٹریفک معمول کے مطابق بحال کر دی گئی، جبکہ چہلم کے حوالے سے مذہبی مجالس بھی معمول کے مطابق جاری ہیں۔