ویسٹ ضلع کے ایس ایس پی حفیظ الرحمٰن بگٹی کے مطابق، منگھوپیر پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار منشیات فروش، مولا بخش ولد امام بخش، کا نام مطلوب منشیات فروشوں کی فہرست میں شامل تھا۔
منگھوپیر پولیس کی کامیاب کارروائی: مطلوب منشیات فروش گرفتار، 01 کلو چرس برآمد
پولیس نے خفیہ اطلاع پر منگھوپیر کے مشکی پاڑہ میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے 01 کلو (1030 گرام) چرس اور فروختگی کی رقم برآمد کرلی گئی۔
گرفتار ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹیکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ملزم عادی جرائم پیشہ ہے اور پہلے بھی ذیل مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے:
مقدمہ الزام نمبر 682/2022 بجرم دفعہ 9/3(i)C نارکوٹیکس ایکٹ، تھانہ منگھوپیر۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی کا دورہ: برہانی محل اور شاہ شہیدان امام بارگاہ کا معائنہ
مقدمہ الزام نمبر پلیٹس 01/2024 بجرم دفعہ 9/6-2(3) تھانہ ایکسائز پولیس۔