وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی کا دورہ: برہانی محل اور شاہ شہیدان امام بارگاہ کا معائنہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی کا دورہ کرتے ہوئے برہانی محل اور شاہ شہیدان امام بارگاہ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے برہانی محل میں داودی بوہرہ برادری کے سربراہ سیدنا مفضل سیف الدین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیدنا مفضل سیف الدین کے صاحبزادے شاہ زادہ حسین برہان الدین بھی موجود تھے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی کا دورہ: برہانی محل اور شاہ شہیدان امام بارگاہ کا معائنہ

وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیدنا مفضل سیف الدین کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "پاکستان آمد پر آپ کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ آپ کی آمد ہمارے لئے باعث افتخار ہے اور آپ سے عقیدت و احترام کا رشتہ ہمیشہ قائم و دائم رہے گا۔” انہوں نے مزید کہا کہ داودی بوہرہ برادری امن پسند اور محبت کرنے والی کمیونٹی ہے۔

 

سیدنا مفضل سیف الدین نے داودی بوہرہ کمیونٹی سے متعلق امور کے فوری حل پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا اور خوبصورت چادر اور تبرکات کا تحفہ پیش کیا۔

بعد ازاں وزیر داخلہ محسن نقوی نے سولجر بازار میں شاہ شہیدان امام بارگاہ کا دورہ کیا اور وہاں کے سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مولانا آیت اللہ عقیل الغربی اور سابق نگران وزیر اعلی سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر سے بھی ملاقات کی۔

رضویہ سوسائٹی: حیدری مسجد گولیمار کے قریب پولیس اور اسٹریٹ کریمنلز کے درمیان مقابلہ، دو ملزمان گرفتار

محسن نقوی نے کہا کہ شاہ شہیدان امام بارگاہ پر سیکیورٹی اور دیگر انتظامات بہترین ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاق محرم الحرام کے دوران امن وامان برقرار رکھنے کے لیے تمام صوبوں کے ساتھ رابطے میں ہے اور تمام صوبوں کی ضروریات کو پورا کیا جا رہا ہے۔ مولانا آیت اللہ عقیل الغربی اور مقبول باقر نے امن عامہ کے بہترین انتظامات پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔

61 / 100

One thought on “وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی کا دورہ: برہانی محل اور شاہ شہیدان امام بارگاہ کا معائنہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!