پشاور ایئرپورٹ پرغیر ملکی طیارے میں دوران لینڈنگ آتشزدگی

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے باچا خان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر غیر ملکی طیارے میں آگ لگ گئی۔

تشکر نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایوی ایشن ذرائع نے بتایا کہ ریاض سے آنے والے غیر ملکی طیارے میں آگ لینڈنگ کے دوران لگی۔

پشاور ایئرپورٹ پرغیر ملکی طیارے میں دوران لینڈنگ آتشزدگی

ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق غیر ملکی طیارے میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، آگ جہاز کے ٹائر میں لگی تھی، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اب حالات معمول پر ہیں۔

ایئر پورٹ ذرائع نے بتایا کہ تمام فلائٹس شیڈول کے مطابق ہیں اور فلائٹ آپریشن بحال ہے۔

بعد ازاں پاکستان سول ایویشن اتھارٹی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پشاور ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے بعد سعودی ائیرلائن 792 کے لینڈنگ گیئر میں آگ لگی، ایئر ٹریفک کنٹرولر نے بائیں لینڈنگ گئیر میں دھواں اور چنگاریاں دیکھیں۔

بیان میں بتایا گیا کہ ایئر ٹریفک کنٹرولر نے پائلٹ کو بائیں لینڈنگ گئیر سے دھواں اور چنگاری سے آگاہ کیا۔

پی ٹی آئی چہلم کے بعد اسلام آباد میں جلسہ کرسکتی ہے، قائم مقام ڈپٹی کمشنر اسلام آباد

ترجمان کے مطابق سول ایویشن ایئر ٹریفک کنٹرولر نے فوراً فائر اینڈ ریسکیو سروسز کو مطلع کیا جو بروقت موقع پر پہنچ گئے، بروقت کارروائی کی اور لینڈنگ گیئر میں ہونے والی آتشزدگی پر فوراً قابو پاکر جہاز کو بڑے حادثہ سے بچا لیا۔

 

 

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا کہ تمام 276 مسافر اور عملہ کے 21 ارکان انفلیٹبل سلائیڈ کے ذریعے بحفاظت جہاز سے باہر آئے۔

60 / 100

One thought on “پشاور ایئرپورٹ پرغیر ملکی طیارے میں دوران لینڈنگ آتشزدگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!