مسلم لیگ (ن) سے حکومت نہیں چل رہی، بنانا اور گرانا جانتے ہیں، آصف زرداری

صدر پاکستان آصف علی زرداری نے اپنی اتحادی، حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے حکومت نہیں چل رہی، ہم حکومت بنانا اور گرانا جانتے ہیں، عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

مسلم لیگ (ن) سے حکومت نہیں چل رہی، بنانا اور گرانا جانتے ہیں، آصف زرداری

صدر مملکت آصف زرداری کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پارٹی رہنماؤں نے آصف زرداری سے کارکنوں کےکام نہ ہونےکی شکایت کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت پنجاب اور وفاقی حکومت تعاون نہیں کررہی، ہمارا پورا حق نہیں دیاجارہا، انتخابی حلقوں کے مسائل حل نہیں ہورہے، ہم بھی ووٹ حاصل کرتے ہیں، ووٹرزکو مطمئن کرنا پڑتا ہے۔

آصف علی زرداری نے رہنماؤں کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی اور پیپلزپارٹی پنجاب کی قیادت کو مل بیٹھ کرمسائل حل کرنےکی ہدایت کی۔

صدر مملکت نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) سے حکومت نہیں چل رہی، ہم حکومت بنانا اور گرانا جانتے ہیں، عالمی مالیاتی فنڈز ( آئی ایم ایف) سے قرض لے کر عوام کا امتحان لیا جارہا ہے، ہم اپنی عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

پشاور ایئرپورٹ پرغیر ملکی طیارے میں دوران لینڈنگ آتشزدگی

انہوں نے کہا کہ اب خود میدان میں آگیا ہوں، اسلام آباد ہو یا لاہور سب سے کام کرواؤں گا، کوئی سیاسی جماعت پیپلزپارٹی کے مقابلے کی نہیں ہے، میری جماعت پر تنقید ہوتی ہے یہ میں ثواب سمجھتا ہوں۔

آصف زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کارکن تیار ہو جائیں، ابھی بہت کام کرنا ہے، پیپلزپارٹی کی تنظیم میں نوجوانوں کو آگے لایا جائے۔

انہوں نے پیپلزپارٹی کی تنظیم سازی کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ ڈرائنگ روم کی سیاست نہیں کرنی، اب باہر نکلنے کا وقت ہے۔

60 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!