لیاقت آباد فلائی اوور پر پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مقابلہ: ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل

تشکر نیوز: پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان لیاقت آباد فلائی اوور پر دو طرفہ فائرنگ کے بعد پولیس نے چار ملزمان کو بغیر کسی نقصان کے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان وائٹ کرولا میں سوار تھے۔ پولیس نے مشتبہ جان کر انہیں روکا تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے ملزمان کا تعاقب کیا اور کار کو گھیر کر انہیں گرفتار کر لیا۔

District East Karachi’s Illegal Construction Scam: SBCA Officials Exposed

گرفتار ملزمان کی شناخت نجم پرویز ولد محمد پرویز، حمزہ شکیل ولد شکیل، محمد صفیان عرف یوسف ولد سلیم انصاری، اور ثاقب حسین ولد اختر حسین کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ملزمان کے قبضے سے 3 عدد 9mm پسٹل لوڈ میگزین، 1 عدد ریوالور، والٹ، 4 عدد موبائل فون، 2 عدد پولیس کے جعلی کارڈ, ATM کارڈ، 3 عدد گھڑیاں اور نقدی سمیت پولیس کیپ اور بیلٹ برآمد ہوئی ہیں۔

 

دو ملزمان پولیس کی وردی میں ملبوس تھے جنہوں نے واردات کے لئے پولیس کی وردی کا استعمال کیا۔ ان کے پاس پی کیو آر کے کارڈ بھی موجود تھے۔

گرفتار ملزمان کو تھانے منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کے خلاف مقدمات کا اندراج کرکے تفتیش کا آغاز کیا جائے گا۔

 

 

ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی (PPM, PSP) کے مطابق اس مقابلے میں کسی کو بھی کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

59 / 100

One thought on “لیاقت آباد فلائی اوور پر پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مقابلہ: ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!