غیرقانونی تعمیرات کا سیلاب آگیا، بلڈروں کو دھمکیاں، گالم گلوچ ،بھاری مال کی ڈیمانڈ، ڈی جی عبدالرشید سولنگی پریشان

تشکر نیوز:  ضلع شرقی میں الطاف سومرو، قربان جمالی اور دانش ناریجو کے سسٹم نے تباہی پھیردی ، ذرائع کے مطابق اس ٹرایکا نے گلشن اقبال میں غیرقانونی تعمیرات کا ایک ایسا طوفان برپا کیا ہوا ہے جس کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔ان کے بغیریہاں کوئی سائٹ نہیں بن سکتی۔ بلڈروں کو دھمکیاں دی جاتی ہیں ،کھلی بدمعاشی ہورہی ہے، ذرائع کے مطابق غیرقانونی تعمیرات کے غیرقانونی اجازت نامے ان ہی کی جانب سے جاری کئے جارہے ہیں ۔اوراس کےلئے بھاری مال کی ڈیمانڈ کی جاتی ہے ہے ۔

لیاقت آباد فلائی اوور پر پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مقابلہ: ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل

ذرائع کےمطابق اسکیم چونتیس اور چوبیس میں ڈپٹی ڈائریکٹر علی اسد کی دوبارہ انٹری ہوگئی ہے،اس کےساتھ ساتھ الطاف سومرو بھی غیرمعمولی طور پر ایکٹو ہے ۔یہ وہی الطاف سومرو ہے جس کے بارے میں محکمہ کہتا تھا کہ اس کو عدالتی کیسز کےلئے رکھا گیا ہے ۔۔ لیکن ذرائع کے مطابق یہاں پر جتنی بھی غیرقانونی تعیمرات ہوتی ہیں ان سب میں اس کا حصہ ہے ۔

ذرائع کے مطابق ایک کردار ہے قربان جمالی، ذرائع کے مطابق قربان جمالی بلڈروں سے بدمعاشی کرتا ہے انہیں باقاعدہ گالیاں دیتا ہے اور اپنے کام کرواتا ہے۔اسی طرح گلشن اقبال بلاک تین میں دانش ناریجو کا ڈنکا چلتا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ پوری ٹیم الطاف سومرو کی لائی ہوئی ہے ۔جن پلاٹس پر غیرقانونی تعمیرات ہورہی ہیں ان میں فلیٹ نمبر 6 بی ون 7 اسکیم 24۔۔ 14 اسٹار پیزا ہاوس ۔۔۔۔ ایف ایل تین بٹا 18 بلاک 4 گراونڈ پلس تھری اسکیم 24 ۔۔۔اے 475 بلاک 3 اسکیم 24 پورشن ۔۔۔ اے 429 بلاک 2 اسکیم 24 ۔۔۔ اے 464 بلاک 3 ۔۔ اسکیم 24 پورشن گراونڈ پلس ٹو کچن تین کچن ۔۔۔اے 104 بلاک 3 اسکیم 24 گراونڈ پلس 2 ۔۔۔۔ ایل ایس اے 1 تا 10 بلاک 4 اسکیم 24 گراونڈ پلس فور ۔۔۔ سی فائیو بلاک تین مین راشد منہاس روڈ اسکیم 24 بی پلس گراونڈ پلس ون ۔۔۔ آر دس بلاک 13 ڈی بٹا تین اسکیم 24 گراونڈ پلس ون اولڈ دو تا چار نئی کنسٹرکشن ۔۔۔۔ بی 82 بلاک 5 اسکیم 24 ۔۔۔ بی 83 بلاک 5 اسکیم چوبیس ۔۔۔۔پلاٹ نمبر بی سینتیس بلاک تین گلشن اقبال ۔۔۔۔پلاٹ نمبر اے دو سو نو بلاک پانچ ۔۔۔پلاٹ نمبر اے فور بلاک پانچ ۔۔۔۔ گلشن اقبال ۔۔۔بی تہتربلاک تین گلشن اقبال شامل ہیں ۔ گلشن اقبال میں الطاف سومرو، قربان جمالی اور دانش ناریجوغیرقانونی تعمیرات کے بے تاج بادشاہ بنے ہوئے ہیں ۔ شہری حلقوں نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، وزیربلدیات سعید غنی ، ڈی جی ایس بی سی اے عبدالرشید سولنگی، نیب ، اینٹی کرپشن اور دیگر متعلقہ اداروں سے گزارش ہے کہ ان کی غیرقانونی سرگرمیوں کا فوری نوٹس لیا جائے اور اب تک انہوں نے جو کارستانیاں کی ہیں اور غیرقانونی تعمیرات کے ذریعے اربوں روپے کی لوٹ مار کی ہے اسے ریکورکیا جائےاور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے

68 / 100

One thought on “غیرقانونی تعمیرات کا سیلاب آگیا، بلڈروں کو دھمکیاں، گالم گلوچ ،بھاری مال کی ڈیمانڈ، ڈی جی عبدالرشید سولنگی پریشان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!