تشکر نیوز: پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے کشمور کے کچے علاقے میں بھیو گینگ کے خلاف آپریشن میں بڑی کامیابی حاصل کی۔ آپریشن کے دوران، گینگ کی جانب سے اغواء کیے گئے تین ہندو تاجروں کو بازیاب کروا لیا گیا۔ آپریشن رینجرز کے وِنگ کمانڈر اور SSP کشمور کی نگرانی میں ہوا۔
آپریشن کے دوران، بدنام زمانہ ڈاکو امداد عرف امدو بھیو اور اس کے بھائی نظیر عرف موالی عرف میانداد سمیت ہلاک ہو گئے، جبکہ پانچ ساتھی زخمی ہوئے۔ امداد بھیو، غوثپور کے تین ہندو افراد کے اغوا اور پانچ بینک ملازمین کے اغوا کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ ہلاک ڈاکو پر تقریباً 50 کیسز تھے جن میں اغوا کاری، پولیس مقابلے، پولیس پکٹ پر حملہ، ڈکیتی، قتل اور دیگر سنگین جرائم شامل تھے۔
وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا کراچی میں امام بارگاہوں اور جلوس کے راستوں کا دورہ
امداد بھیو کی لاش کی سول ہسپتال کندھ کوٹ منتقلی کے موقع پر شہریوں نے پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس اہلکاروں کا پرجوش استقبال کیا۔ شہریوں نے جاری آپریشن کی کامیابیوں پر رینجرز اور پولیس کا خیر مقدم کیا اور جوانوں کے حق میں نعرے بازی کی۔
فرار شدہ زخمی ڈاکوؤں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔