وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا کراچی میں امام بارگاہوں اور جلوس کے راستوں کا دورہ

تشکر نیوز: وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے ہفتے کی صبح کراچی کے مختلف امام بارگاہوں اور جلوس کے راستوں کا چار گھنٹے طویل دورہ کیا۔ اس دورے میں انہوں نے نشتر پارک، محفل شاہ خراسان، حسنیہ امام بارگاہ کھارادر، بڑا امام بارگاہ، امام بارگاہ باب العلم، انچولی امام بارگاہ سمیت دیگر مقامات کا معائنہ کیا اور وہاں کی انتظامیہ سے محرم الحرام کے حوالے سے تفصیلی معلومات حاصل کیں۔

سندھ: رینجرز، پولیس کا کچے کے علاقے میں آپریشن، ڈکیت گینگ کا سرغنہ ہلاک

صوبائی وزیر کے ہمراہ پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری و وزیر اعلٰی سندھ کے معاون خصوصی سید وقار مہدی، پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ، سینٹرل و سائوتھ کے عہدیداران، میونسپل کمیشنر کے ایم سی، صدر ٹائون، جناح ٹائون، گلبرگ ٹائون کے ایم سیز، سی او او واٹر بورڈ، ڈائریکٹرز سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سمیت دیگر اعلٰی افسران بھی موجود تھے۔

سعید غنی نے محرم الحرام کے دوران نشتر پارک سمیت مختلف امام بارگاہوں میں منعقد ہونے والی مجالس کے اطراف کے علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی، اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب، پانی اور سیوریج کے نظام اور سڑکوں کی حالت کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران عزاداروں کو سہولیات کی فراہمی ہر ممکن یقینی بنائی جائے گی۔ کارپیٹنگ کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے جو جلد مکمل ہو جائے گا۔ واٹر بورڈ نے امام بارگاہوں اور مجالس کے دوران پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔

سعید غنی نے بتایا کہ تمام امام بارگاہوں اور جلوسوں کے اطراف صفائی ستھرائی کا کام بہتر انداز میں جاری ہے۔ کسی بھی قسم کی شکایات کے لئے فوکل پرسن تعینات کیا گیا ہے جو فوری رپورٹ کرے گا اور شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ تمام معاملات کی خود مانیٹرنگ کررہے ہیں اور اب تک کے انتظامات پر تمام امام بارگاہوں کے منتظمین مطمئن ہیں، البتہ جہاں کچھ مسائل ہیں انہیں رات تک حل کردیا جائے گا۔ کے ایم سی، تمام ٹائونز اور تمام بلدیاتی ادارے 24 گھنٹے اپنی سروسز جاری رکھیں گے۔

64 / 100

One thought on “وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا کراچی میں امام بارگاہوں اور جلوس کے راستوں کا دورہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!