شادی کے وقت یا علحیدگی سے قبل بیوی کو دیےتحائف واپس نہیں لیے جاسکتے، سندھ ہائیکورٹ

سندھ ہائی کورٹ نے قرار دیا ہے کہ شوہر سے ملنے والے تحائف پر علحیدگی کے بعد بھی بیوی کا حق ہوتاہے، دیئے گئے تحائف وہ واپس نہیں لے سکتا جب کہ وہ تحائف بیوی کی ذاتی ملکیت بن جاتے ہیں۔

سندھ ہائی کورٹ نے شادی کے وقت یا علحیدگی سے پہلے بیوی کو دیے گئے تحائف کی واپسی سے متعلق اپیل پر فیصلہ جاری کردیا۔

عدالت عالیہ نے اپنے جاری فیصلے میں قرار دیا کہ علحیدگی سے قبل بیوی کو دیے گئے تحائف واپس نہیں لیے جاسکتے ہیں۔

شادی کے وقت یا علحیدگی سے قبل بیوی کو دیےتحائف واپس نہیں لیے جاسکتے، سندھ ہائیکورٹ

سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ شوہر سے ملنے والے تحائف پر علحیدگی کے بعد بھی بیوی کا حق ہوتاہے، دیئے گئے تحائف وہ واپس نہیں لے سکتا جب کہ وہ تحائف بیوی کی ذاتی ملکیت بن جاتے ہیں۔

ماتحت عدالت نے 2015 میں فیملی کیس میں جہیز کے سامان کی واپسی، دوران عدت بیوی کے اخرات اور بعد میں بچے کے اخراجات ادا کرنے کا حکم دیا تھا جس کے خلاف شہری نے اپیل کی تھی۔

چیئرمین پی سی بی کے سابق کپتانوں سے رابطے، اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان

اپیل کنندہ نے مؤقف اپنایا تھا کہ ماتحت عدالت میں جہیز کے سامان کی فہرست نہیں دی گئی تھی، ماتحت عدالت کا فیصلہ قانون کے مطابق نہیں ہے۔

 

 

اپیل کنندہ نے ماتحت عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی جسے سندھ ہائی کورٹ نے مسترد کرتے ہوئے شوہر سے ملنے والے تحائف کو بیوی کی ذاتی ملکیت قرار دیا ہے۔

60 / 100

One thought on “شادی کے وقت یا علحیدگی سے قبل بیوی کو دیےتحائف واپس نہیں لیے جاسکتے، سندھ ہائیکورٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!