...

عمر ایوب نے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

عمر ایوب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل اور پارٹی کے چیئرمین مرکزی فنانس بورڈ کے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔

عمر ایوب نے عہدوں سے مستعفی ہونے کا خط ’ایکس‘ پر پوسٹ کردیا۔

عمر ایوب کے مطابق انہوں نے 22 جون کو اپنا استعفیٰ پارٹی چیئرمین کو بھیجا تھا، وہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں بہتر انداز میں نبھانا چاہتے ہیں۔

عمر ایوب نے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

 

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور چیئرمین بیرسٹر گوہر کے نام اپنے خط میں انہوں نے لکھا ہے کہ بطور سیکریٹری جنرل استعفیٰ منظور کرنے پر بانی پی ٹی آئی کا شکر گزار ہوں، اپوزیشن لیڈر کے عہدے کے لیے مکمل توجہ درکار ہے اس لیے سمجھتا ہوں کہ سیکریٹری جنرل کے عہدے کے ساتھ انصاف نہیں کر سکتا، تاہم تحریک انصاف کے لیے کارکن کے طور پر کام جاری رکھوں گا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل بھی یکطرفہ، بھارت، انگلینڈ کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

 

انہوں نے لکھا ہے کہ سیکریٹری جنرل ایسی شخصیت کو بنایا جائے جو پارٹی کی تنظیم نو کرے، نیا سیکریٹری جنرل پارٹی کو جلد ہونے والے انتخابات کے لیے تیار کرے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں اختلافات سامنے آرہے ہیں اور حال ہی میں شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار سمیت 21 ارکان قومی اسمبلی نے الگ گروپ بنانے کا عندیہ دیا تھا۔

 

 

اس سے قبل شیر افضل مروت بھی پارٹی قیادت کی ’نااہلی‘ کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرا چکے ہیں۔

60 / 100

One thought on “عمر ایوب نے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.