...

بجلی استعمال کیے بغیر پاکستانی قوم 2800 ارب ادا کر رہی ہے، حافظ نعیم الرحمٰن

تشکر نیوز: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم 2800 ارب روپے بغیر استعمال کے بجلی کا بل ادا کر رہے ہیں جو حکومت کی نا اہلی ہے۔

لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک شدید گرمی اور سخت موسم سے گزر رہا ہے، اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ پورے ملک میں ہو رہی ہے، آج کل بجلی کے بل نہیں بلکہ لوگوں کے گھروں میں بم آرہے ہیں۔

لاپتہ شخص کیس میں آئی ایس آئی اور ایم آئی کے سیکٹر کمانڈرز کو رپورٹ جمع کرانے کا حکم

انہوں نے کہا کہ بجٹ کے نام پر عوام پر مزید ٹیکس کا بوجھ ڈالنا ہے، ہماری قسمت کے فیصلے کرنے والے قوم کی قسمت سے کھیل رہے ہیں، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی نورا کشتی جاری ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ 13 ہزار ارب کے ٹیکس اہداف حقیقت سے دور ہیں، ٹیکس نیٹ تو بڑھایا نہیں بلکہ تنخواہ دار طبقے کو مار دیا گیا ہے، بجلی اور گیس کے بلوں پر جو ٹیکس لگایا گیا ہے اس میں ایف بی آر کا کیا کام ہے۔

انہوں نے کہا کہ 119 فیصد پڑھے لکھے افراد ملک چھوڑ کر جاچکے ہیں، 2 کروڑ 62 لاکھ بچے آج اسکولوں سے دور ہیں، مڈل کلاس طبقہ کچھ کمانے لگے تو اتنا ٹیکس لگا دیا جاتا ہے کہ لوگ ملک سے باہر چلے جاتے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ پاکستان سے صلاحیت رکھنے والے افراد کو جان بوجھ کر تنگ کیا جا رہا ہے تا کہ صلاحیت پاکستان سے ختم ہوجائے، جاگیر دار ٹیکس دیتا نہیں کسان کو گندم کی مار ماری گئی، کپاس کےاہداف پورے نہیں ہوسکے، 6 ماہ سےگنےکےکاشتکاروں کوادائیگیاں نہیں کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ زراعت جس پر ملک چل رہا ہے، حکومت اسی کی کمر توڑنے میں لگی ہوئی ہے، وزیر خزانہ نے نجکاری کے معاملے پر غیر ذمہ دارانہ بیان دیا ہے، انہوں نے سوال اٹھایا کہ نواز شریف نے اپنے ادوار میں کیوں اسٹیل مل کی گیس بند کی، پی آئی اے اور ریلوے کی نجکاری پاکستان کو بہت نقصان پہنچائے گی۔

67 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.